آیات 84 - 85
 

قَالَ فَالۡحَقُّ ۫ وَ الۡحَقَّ اَقُوۡلُ ﴿ۚ۸۴﴾

۸۴۔ فرمایا: حق تو یہ ہے اور میں حق بات ہی کرتا ہوں

لَاَمۡلَـَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنۡکَ وَ مِمَّنۡ تَبِعَکَ مِنۡہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۸۵﴾

۸۵۔ کہ میں تجھ سے اور ان میں سے تیری پیروی کرنے والوں سے جہنم کو ضرور پر کر دوں گا۔

تفسیر آیات

۱۔ قَالَ فَالۡحَقُّ۔ فھذا ہو الحق یا فاقسم بالحق۔ وَ الۡحَقَّ اَقُوۡلُ جملہ معترضہ ہے۔ ربط کلام اس طرح ہے:

حق کی قسم میں جہنم کو تجھ سے اور تیرے پیروکاروں سے بھر دوں گا۔ مِنْكَ میں شیطان کے ہم نوع اور اس کا لشکر آ گئے اور مِمَّنۡ تَبِعَکَ میں جن و انس کے پیروکار شامل ہو گئے۔


آیات 84 - 85