آیت 20
 

وَ شَدَدۡنَا مُلۡکَہٗ وَ اٰتَیۡنٰہُ الۡحِکۡمَۃَ وَ فَصۡلَ الۡخِطَابِ﴿۲۰﴾

۲۰۔ اور ہم نے ان کی سلطنت مستحکم کر دی اور انہیں حکمت عطا کی اور فیصلہ کن گفتار (کی صلاحیت) دے دی۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ شَدَدۡنَا مُلۡکَہٗ: اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام کو ایک مستحکم ناقابل تسخیر سلطنت عنایت فرمائی۔ روایت کے مطابق ان کی حکومت چالیس سال تک رہی۔

۲۔ وَ اٰتَیۡنٰہُ الۡحِکۡمَۃَ: حکمت، حقائق کے فہم و ادراک۔ اور جیسا عمل ہونا چاہیے ویسا عمل کرنے کو کہتے ہیں۔یہ اللہ کی طرف سے ہر رسول کو عنایت ہوتی ہے۔ اس سے انبیاء علیہم السلام غلطی کا ارتکاب نہیں کرتے اور اجتہاد کی نوبت نہیں آتی چہ جائیکہ اجتہادی غلطی کی نوبت آئے۔

۳ـ۔ وَ فَصۡلَ الۡخِطَابِ: شیریں بیان۔ کسی مطلب کو بیان کرنے میں کوئی ابہام نہ ہو۔ جو مطلب بیان کرنا چاہیے تھا وہ واضح اور درست خدوخال کے ساتھ مخاطب کے ذہن میں اتر جائے۔ فصل الخطا ب کا مطلب ہے نزاعات میں فیصلے کی قوت۔ اسی قوت بیان کی وجہ سے داؤد علیہ السلام نزاع کا فیصلہ نہایت احسن طریقہ سے کرتے تھے۔


آیت 20