آیت 16
 

وَ قَالُوۡا رَبَّنَا عَجِّلۡ لَّنَا قِطَّنَا قَبۡلَ یَوۡمِ الۡحِسَابِ﴿۱۶﴾

۱۶۔ اور وہ (از روئے تمسخر) کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمارا (عذاب کا) حصہ ہمیں حساب کے دن سے پہلے دے دے۔

تشریح کلمات

قِطَّنَا:

( ق ط ط ) اصل میں قط ، صحیفہ کو کہتے ہیں۔ پھر جو چیز لکھی گئی ہو اسے بھی قط کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ازراہ تمسخر کہتے ہیں: یوم الحساب کے عذاب سے ہمیں کیا ڈراتے ہو جو معلوم نہیں کب آنے والا ہے؟ آپ اگر سچے ہیں تو یوم الحساب والا عذاب فوری لے آئیں۔ اگر فوری نہ لا سکے تو آپ کی ساری باتیں بے حقیقت ہیں۔ جب کہ عذاب ان کے کہنے پر نہیں، اپنے مقرر وقت پر آتا ہے۔


آیت 16