آیت 15
 

وَ مَا یَنۡظُرُ ہٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیۡحَۃً وَّاحِدَۃً مَّا لَہَا مِنۡ فَوَاقٍ﴿۱۵﴾

۱۵۔ اور یہ لوگ صرف ایک چیخ کے منتظر ہیں جس کے ساتھ کوئی مہلت نہیں ہو گی۔

تشریح کلمات

فَوَاقٍ:

( ف و ق ) وقفہ اور راحت کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اس چیخ سے مراد جنگی نعرہ ہے جو جنگ بدر میں بلند ہوا یا صباحاہ یا اس سے مراد صور پھونکنے کی آواز ہے؟ بہرحال جب عذاب کا کڑکا ہو گا تو انہیں اتنی مہلت بھی نہیں ملے گی جتنی دیر اونٹنی کے تھن میں دودھ اترنے میں لگتی ہے۔ بعض کہتے ہیں فَوَاقٍ کے معنی یہ ہیں کہ دوبارہ دنیا کی طرف نہیں لوٹنا۔


آیت 15