آیت 177
 

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِہِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ﴿۱۷۷﴾

۱۷۷۔ پس جب یہ (عذاب) ان کے دالان میں اترے گا تو تنبیہ شدگان کی صبح بہت بری ہو گی۔

تفسیر آیات

۱۔ جس عذاب کی یہ لوگ جلدی مچا رہے ہیں وہ عذاب جب ان کے گھروں کے دالان میں اترے گا تو اس وقت انہیں علم ہو گا کہ تنبیہ اور نصیحت پوری ہونے کے بعد آنے والا عذاب کتنا شدید ہے۔

۲۔ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ: وہ صبح بہت بری صبح ہو گی جس صبح ان پر عذاب نازل ہو گا۔ اللہ کا عذاب صبح کے وقت آیا کرتا ہے۔ جیسے فرمایا:

اِنَّ مَوۡعِدَہُمُ الصُّبۡحُ ؕ اَلَـیۡسَ الصُّبۡحُ بِقَرِیۡبٍ (۱۱ ھود: ۸۱)

یقینا ان کے وعدہ عذاب کا وقت صبح ہے، کیا صبح کا وقت قریب نہیں؟


آیت 177