آیت 176
 

اَفَبِعَذَابِنَا یَسۡتَعۡجِلُوۡنَ﴿۱۷۶﴾

۱۷۶۔ کیا یہ ہمارے عذاب میں عجلت چاہ رہے ہیں؟

تفسیر آیات

وہ عذاب الٰہی کی تنبیہ کا مذاق اڑاتے اور کہتے تھے کہ وہ عذاب کب آئے گا؟ سورہ عنکبوت میں اس کا جواب آیا ہے:

وَ یَسۡتَعۡجِلُوۡنَکَ بِالۡعَذَابِ ؕ وَ لَوۡ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّی لَّجَآءَہُمُ الۡعَذَابُ۔۔۔۔ (۲۹ عنکبوت: ۵۳)

اور یہ لوگ آپ سے عذاب میں عجلت چاہتے ہیں اور اگر ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ان پر عذاب آ چکا ہوتا۔


آیت 176