آیت 175
 

وَّ اَبۡصِرۡہُمۡ فَسَوۡفَ یُبۡصِرُوۡنَ﴿۱۷۵﴾

۱۷۵۔ اور انہیں دیکھتے رہیں کہ عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ البتہ ان پر نگاہ رکھو یا یہ انہیں راہ حق اور عذاب سے بچنے کا راستہ دکھاتے رہو۔ منطق و استدلال کا کام جاری رہے۔ الجھنے سے اجتناب کریں۔

۲۔ فَسَوۡفَ یُبۡصِرُوۡنَ: عنقریب یہ آپ کی کامیابی اور اپنی رسوائی کا منظر خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ اس میں بھی فتح نصرت کی بشارت ہے۔


آیت 175