آیت 174
 

فَتَوَلَّ عَنۡہُمۡ حَتّٰی حِیۡنٍ﴿۱۷۴﴾ۙ

۱۷۴۔ لہٰذا آپ ایک مدت تک ان سے منہ پھیر لیں۔

تفسیر آیات

ایک مدت تک ان سے منہ پھیرنے کے حکم میں غیر مبہم اور واضح الفاظ میں اس فتح و نصرت کے وقت کا تعین ہے۔ ایک مدت تک آپ انہیں اپنے جرائم میں مصروف رہنے دیں۔

فَتَوَلَّ عَنۡہُمۡ: ان کے جرائم، الزامات اور ان کی اہانتیں اعتنا میں نہ لائیں۔


آیت 174