آیت 164
 

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَہٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌ﴿۱۶۴﴾ۙ

۱۶۴۔ اور (ملائکہ کہتے ہیں) ہم میں سے ہر ایک کے لیے مقام مقرر ہے،

تفسیر آیات

فرشتے کہتے ہیں: ہمارا معبود ہونا دور کی بات ہے ہمارا تو درجہ، ذمہ داری معلوم و متعین ہے۔ اس سے ہم ذرہ برابر بھی تجاوز نہیں کر سکتے۔ چونکہ فرشتے انسانوں کی طرح نہیں ہیں۔ انہیں جس کام کے لیے متعین کیا ہے اسی پرکاربند رہتے ہیں:

لَّا یَعۡصُوۡنَ اللّٰہَ مَاۤ اَمَرَہُمۡ۔۔۔۔ (۶۶ تحریم: ۶)

اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے۔


آیت 164