آیت 28
 

قَالُوۡۤا اِنَّکُمۡ کُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡیَمِیۡنِ﴿۲۸﴾

۲۸۔ کہتے ہیں: تم ہمارے پاس طاقت سے آتے تھے۔

تفسیر آیات

الۡیَمِیۡنِ: آیت کے سیاق کے مطابق یہاں طاقت کے معنی میں استعمال ہوا ہے چونکہ اگلی آیت میں ان کے جواب میں کہا گیا: وَ مَا کَانَ لَنَا عَلَیۡکُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا ۔

آیت کا مفہوم یہ ہے کہ تابع اور زیر اثر لوگ اپنے سرداروں سے کہیں گے: تم نے طاقت اور اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے ہمیں گمراہ کیا۔


آیت 28