آیت 27
 

وَ اَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ﴿۲۷﴾

۲۷۔ اور وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے باہم سوال کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

ان اہل جہنم میں بعض وہ لوگ جو تابع، مرید اور رعیت رہ چکے ہیں، ان بعض سے سوال کریں گے جو سردار، پیر و مرشد اور لیڈر تھے۔

اس سے آگے چند آیات میں اہل جہنم کے باہمی جھگڑے کا ذکر ہے کیونکہ شکست خوردہ لوگ شکست کے بعد ایک دوسرے سے لڑتے ہیں اور شکست کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالتے ہیں۔


آیت 27