آیت 76
 

فَلَا یَحۡزُنۡکَ قَوۡلُہُمۡ ۘ اِنَّا نَعۡلَمُ مَا یُسِرُّوۡنَ وَ مَا یُعۡلِنُوۡنَ﴿۷۶﴾

۷۶۔ لہٰذا ان کی باتیں آپ کو رنجیدہ نہ کریں، ہم سب باتیں جانتے ہیں جو یہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ فَلَا یَحۡزُنۡکَ قَوۡلُہُمۡ: ایسے لوگوں کی باتیں آپ کو رنجیدہ نہ کریں جن کی فکری سطح اس قدر گری ہوئی ہے کہ ایسے معبودوں سے مدد کی توقع رکھتے ہیں جو خود ان کے محتاج ہیں۔ ان کی ہرزہ گوئی سے آپ کو کوئی نقصان پہنچنے والا نہیں ہے۔

۲۔ اِنَّا نَعۡلَمُ مَا یُسِرُّوۡنَ وَ مَا یُعۡلِنُوۡنَ: ایک ایسی ذات آپ کی پشت پر ہے جو ان کی بیہودہ باتوں کے پیچھے موجود عزائم سے آگاہ ہے۔ آپ ایک ایسی ذات کے زیر نظر ہیں جس کی نظر میں آپ کے دشمنوں کی ہر پوشیدہ اور اعلانیہ باتیں ہیں۔ آپ کو ان سے، کسی قسم کا گزند پہنچانے اور آپ کے مشن کو ناکام کرنے کا خطرہ نہیں ہے۔

اہم نکات

۱۔ الٰہی مشن کی حامل ہستیوں کو دشمن کا طعنہ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔


آیت 76