آیت 45
 

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ اتَّقُوۡا مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ مَا خَلۡفَکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ﴿۴۵﴾

۴۵۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس (گناہ) سے بچو جو تمہارے سامنے ہے اور اس (عذاب) سے جو تمہارے پیچھے آنے والا ہے شاید تم پر رحم کیا جائے۔

تفسیر آیات

جب ان مشرکین سے کہا جاتا ہے کہ تم جس جرم کے مرتکب ہو رہے ہو اس کا مکافاتِ عمل دنیا میں دیکھنے والے ہو اور آخرت میں تو دائمی عذاب تمہارے انتظار میں ہے، اس سامنے آنے والے اور آخرت کے دائمی عذاب سے بچنے کا سامان کرو، اس طرح تم رحمت الٰہی کے اہل بن جاؤ گے اور یہ عذاب تم سے ٹل جائے گا تو وہ اس نصیحت کو قبول کرنے کی جگہ اللہ کی طرف سے آنے والی دلیلوں اور نشانیوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔


آیت 45