آیت 44
 

اِلَّا رَحۡمَۃً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰی حِیۡنٍ﴿۴۴﴾

۴۴۔ مگر ہماری طرف سے رحمت ہے اور (جس سے) انہیں ایک وقت تک متاع (حیات) مل جاتی ہے ۔

تفسیر آیات

اس نسل کو آباد رکھنے میں دو باتیں مؤثر تھیں: پہلی بات اللہ کی رحمت ہے جو اس نسل انسانی کے شامل حال رہی اور رحمت الٰہی کی وجہ سے یہ نسل تباہی سے بچ گئی۔ دوسری بات اللہ کا فیصلہ تھا کہ اس نسل کو ایک مدت تک باقی رکھنا ہے۔ اللہ کا یہ فیصلہ اٹل تھا اس لیے اس نسل کو غرق ہونے سے بچا لیا۔

اہم نکات

۱۔ کشتی انسانی نسل کو بچانے کا ذریعہ رہی ہے اور آج سامان زیست مَتَاعًا کا ذریعہ ہے۔


آیت 44