آیت 43
 

وَ اِنۡ نَّشَاۡ نُغۡرِقۡہُمۡ فَلَا صَرِیۡخَ لَہُمۡ وَ لَا ہُمۡ یُنۡقَذُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾

۴۳۔اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں پھر ان کے لیے نہ کوئی فریاد رس ہو گا اور نہ ہی وہ بچائے جائیں گے۔

تفسیر آیات

اگر اللہ کی مشیت یہ ہوتی کہ اس نسل کو غرق کر کے نابود کر دیا جائے تو ان کا کوئی فریاد رس نہ تھا کہ انہیں غرق ہونے سے بچائے لیکن اللہ کی مشیت یہ تھی کہ کرۂ ارض پر انسان کو آباد رکھا جائے اس لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کے شامل حال ہو گئی۔


آیت 43