آیت 42
 

وَ خَلَقۡنَا لَہُمۡ مِّنۡ مِّثۡلِہٖ مَا یَرۡکَبُوۡنَ﴿۴۲﴾

۴۲۔ اور ہم نے ان کے لیے اس (کشتی) جیسی اور (سواریاں) بنائیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں۔

تفسیر آیات

ایک تفسیر یہ کی گئی ہے کہ نوح کی کشتی کے بعد ہم نے اُس جیسی کشتیاں بنائیں۔ پہلی کشتی نوح علیہ السلام نے بنائی تو انسان کو کشتی کے ذریعے دریا عبور کرنے کا طریقہ معلوم ہوا جس سے کشتی سازی شروع ہو گئی۔

دوسری تفسیر یہ کی جاتی ہے کہ مِّثۡلِہٖ سے مراد اونٹ و دیگر سواریاں ہیں جن پر انسان سوار ہو کر مسافات طے کرتا ہے۔ کہتے ہیں مِّنۡ مِّثۡلِہٖ میں وہ تمام ذرائع حمل و نقل آ گئے جنہیں انسان اللہ کی عطا کردہ صلاحیت اور فراست سے ایجاد کرتا ہے۔


آیت 42