آیت 41
 

وَ اٰیَۃٌ لَّہُمۡ اَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّیَّتَہُمۡ فِی الۡفُلۡکِ الۡمَشۡحُوۡنِ ﴿ۙ۴۱﴾

۴۱۔ اور یہ بھی ان کے لیے ایک نشانی ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ کی تدبیری نشانیوں میں سے ایک نشانی اور دلائل میں سے ایک دلیل یہ ہے کہ اللہ نے انسان کی نسلوں کو ایک کشتی کے ذریعے محفوظ فرمایا۔ بنا بقول بعض مفسرین اشارہ طوفان نوح کی طرف ہے کہ اس طوفان سے انسانی نسل کو نابودی کا خطرہ تھا۔ ایک بھری کشتی کے ذریعے اسے بچایا۔ اس جگہ حملنا ابائہم کی جگہ ذُرِّیَّتَہُمۡ اس لیے فرمایا کہ اس کشتی کے ذریعے کرۂ ارض پر انسانی نسلوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ بعض مفسرین اس سے مراد مطلق کشتی لیتے ہیں چونکہ کشتی اللہ کی آیات تدبیری میں سے ہے لیکن الۡمَشۡحُوۡنِ پہلی تفسیر کے لیے قرینہ بن سکتا ہے۔


آیت 41