آیت 34
 

وَ قَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡۤ اَذۡہَبَ عَنَّا الۡحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوۡرٌ شَکُوۡرُۨ ﴿ۙ۳۴﴾

۳۴۔ اور وہ کہیں گے: ثنائے کامل ہے اس اللہ کے لیے جس نے ہم سے غم کو دور کیا، یقینا ہمارا رب بڑا معاف کرنے والا قدردان ہے۔

تفسیر آیات

ان سابق بالخیرت نے اپنی زندگی جس حزن و ملال کے ساتھ گزاری ہے اس سے آزاد ہو کر اللہ کے فضل کریم سے فیضیاب ہونے پر حمد خدا بجا لائیں گے۔

اَلَاۤ اِنَّ اَوۡلِیَآءَ اللّٰہِ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۶۲﴾ (۱۰ یونس: ۶۲)

سنو! جو اولیاء اللہ ہیں انہیں نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔


آیت 34