آیت 31
 

وَ الَّذِیۡۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ مِنَ الۡکِتٰبِ ہُوَ الۡحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِعِبَادِہٖ لَخَبِیۡرٌۢ بَصِیۡرٌ﴿۳۱﴾

۳۱۔ اور ہم نے جو کتاب آپ کی طرف وحی کی ہے وہی برحق ہے، یہ ان کتابوں کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے آئی ہیں، یقینا اللہ اپنے بندوں سے خوب باخبر، ان پر نظر رکھنے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ جس کتاب کی آپ کی طرف وحی کی ہے اس کے مبنی بہ حق ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ یہ کتاب سابقہ آسمانی کتب کی حقانیت کی تصدیق کرتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپؐ سلسلۂ انبیاء علیہم السلام کے ایک برحق نبی ہیں۔

۲۔ اِنَّ اللّٰہَ بِعِبَادِہٖ لَخَبِیۡرٌۢ بَصِیۡرٌ: وہ اپنے بندوں کے ظاہر و باطن سے باخبر ہے۔ اس خبر کے مطابق اللہ اس بندے کے ساتھ سلوک کرتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ نے اپنی وحی اور رسالت کے لیے بہترین اور لائق ترین پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کتاب دی گئی ہے۔


آیت 31