آیت 17
 

ذٰلِکَ جَزَیۡنٰہُمۡ بِمَا کَفَرُوۡا ؕ وَ ہَلۡ نُجٰزِیۡۤ اِلَّا الۡکَفُوۡرَ﴿۱۷﴾

۱۷۔ ان کی ناشکری کے سبب ہم نے انہیں یہ سزا دی اور کیا (ایسی) سزا ناشکروں کے علاوہ ہم کسی اور کو دیتے ہیں؟

تفسیر آیات

ان کی ناشکری کے سبب ہم نے انہیں یہ سزا دی اور کیا (ایسی) سزا ناشکروں کے علاوہ ہم کسی اور کو دیتے ہیں؟

کفران نعمت کی سزا کبھی دنیا میں سلب نعمت اور آخرت میں عذاب کی صورت میں ملتی ہے چونکہ نعمت کی ناقدری اور ناشکری نہایت منفی خصلت ہے۔ ایسا آدمی قدر شناس نہیں ہوتا۔ وہ تمام قدروں سے عاری ہوتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ ناشکری سے نعمت، نقمت میں بدل جاتی ہے۔

۲۔ ناشکری بہت بری خصلت ہے۔


آیت 17