آیات 64 - 65
 

اِنَّ اللّٰہَ لَعَنَ الۡکٰفِرِیۡنَ وَ اَعَدَّ لَہُمۡ سَعِیۡرًا ﴿ۙ۶۴﴾

۶۴۔ بلاشبہ اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے،

خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ۚ لَا یَجِدُوۡنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیۡرًا ﴿ۚ۶۵﴾

۶۵۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، وہ نہ کوئی حامی پائیں گے اور نہ مددگار۔

تفسیر آیات

۱۔ الۡکٰفِرِیۡنَ: وہ لوگ جو قیامت کے منکر ہیں، وہ رحمت خدا سے دور ہیں۔ یعنی ملعون ہیں۔

۲۔ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ: وہ جہنم میں ہمیشہ رہیں گے جہاں نہ کوئی ایسا ولی میسر آئے گا جو ان کے امور کی ذمہ داری اُٹھائے۔ جیسے باپ ہے جو اپنے چھوٹے اور بے بس بچوں کی دیکھ بال کرتا ہے۔ نہ کوئی مددگار ملے گا جو بھائی کی طرح اس کی فریاد کو پہنچے۔


آیات 64 - 65