آیت 63
 

یَسۡـَٔلُکَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَۃِ ؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُہَا عِنۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ مَا یُدۡرِیۡکَ لَعَلَّ السَّاعَۃَ تَکُوۡنُ قَرِیۡبًا﴿۶۳﴾

۶۳۔ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہدیجئے: اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے اور تجھے کیا خبر شاید قیامت قریب ہو؟

تفسیر آیات

قیامت کا علم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور آیت کا یہ حصہ وَ مَا یُدۡرِیۡکَ آپ کو کیا علم شاید قیامت قریب ہو۔ مزید اس بات کی وضاحت کے لیے ہے کہ اس کا علم کسی بھی غیر اللہ کے پاس نہیں ہے:

اِنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ اَکَادُ اُخۡفِیۡہَا۔۔۔۔ (۲۰ طٰہ:۱۵)

قیامت یقینا آنے والی ہے، میں اسے پوشیدہ رکھوں گا۔

مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورۃ الاعراف آیت ۱۸۷۔


آیت 63