آیت 16
 

قُلۡ لَّنۡ یَّنۡفَعَکُمُ الۡفِرَارُ اِنۡ فَرَرۡتُمۡ مِّنَ الۡمَوۡتِ اَوِ الۡقَتۡلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوۡنَ اِلَّا قَلِیۡلًا﴿۱۶﴾

۱۶۔ کہدیجئے: اگر تم لوگ موت یا قتل سے فرار چاہتے ہو تو یہ فرار تمہیں فائدہ نہ دے گا اور (زندگی کی) لذت کم ہی حاصل کر سکو گے۔

تفسیر آیات

جنگ سے فرار ہونے کو نادان موت سے فرار ہونا تصور کرتا اور موت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لیتا ہے جب کہ جنگ سے فرار کی وجہ سے موت سے فرار ہوا جا سکتا ہے نہ ہی موت کا فیصلہ انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ صرف چند دنوں کا فاصلہ ہو گا جس کے بعد وہ موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ اگر راہ خدا میں جنگ میں ثابت قدم رہتے تو ممکن ہے مجاہد بن کر برسوں زندہ رہتے۔


آیت 16