آیت 25
 

اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ یَفۡصِلُ بَیۡنَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ فِیۡمَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَخۡتَلِفُوۡنَ﴿۲۵﴾

۲۵۔ یقینا آپ کا رب قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ سنا دے گا جن میں یہ لوگ اختلاف کرتے رہے ہیں۔

تفسیر آیات

یہاں اختلاف سے مراد وہ اختلاف ہے جو کسی دلیل و سند پر مبنی نہ ہو بلکہ علم و سند کو پس پشت ڈال کر اختلاف کرتے ہیں:

فَمَا اخۡتَلَفُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡعِلۡمُ ۙ بَغۡیًۢا بَیۡنَہُمۡ ۔۔۔ (۴۵ جاثیۃ: ۱۷)

تو انہوں نے اپنے پاس علم آ جانے کے بعد آپس کی ضد میں آ کر اختلاف کیا۔

اللہ قیامت کے دن ان اختلافات کا فیصلہ سنائے گا جو علم آنے کے بعد آپس کی ضد میں آکر کیے ہیں۔


آیت 25