آیت 24
 

وَ جَعَلۡنَا مِنۡہُمۡ اَئِمَّۃً یَّہۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا ۟ؕ وَ کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یُوۡقِنُوۡنَ﴿۲۴﴾

۲۴۔ اور جب انہوں نے صبر کیا اور وہ ہماری آیات پر یقین رکھے ہوئے تھے تو ہم نے ان میں سے کچھ لوگوں کو امام بنایا جو ہمارے حکم سے ہدایت کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

ہر امت میں ایک جماعت کو امامت کا عہدہ صبر و یقین کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ علم کی وجہ سے صبر اور یقین کے اعلیٰ مراتب پر فائز ہوتے ہیں اور عصمت کے مقام پر فائز ہونے کے بعد امامت کی منزل پر فائز ہو جاتے ہیں۔

امامت کے موضوع پر سورہ بقرہ آیت ۱۲۴، سورہ انبیاء آیت ۷۳ کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے: یہ آیت نزلت فی ولد فاطمہ ۔ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی اولاد کے بارے میں نازل ہوئی۔ ملاحظہ ہو شواھد التنزیل ذیل آیت۔


آیت 24