آیت 21
 

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ اتَّبِعُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ قَالُوۡا بَلۡ نَتَّبِعُ مَا وَجَدۡنَا عَلَیۡہِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَ لَوۡ کَانَ الشَّیۡطٰنُ یَدۡعُوۡہُمۡ اِلٰی عَذَابِ السَّعِیۡرِ﴿۲۱﴾

۲۱۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے : جو اللہ نے نازل کیا ہے اس کی پیروی کرو تو وہ کہتے ہیں: ہم تو اس چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے، خواہ شیطان ان (کے بڑوں) کو بھڑکتی آگ کے عذاب کی طرف بلاتا رہا ہو۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ اتَّبِعُوۡا: جب ان مشرکین کو الٰہی دستور پر عمل کرنے کی دعوت دی جاتی ہے جس پر مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ جیسی مضبوط دلیل موجود ہے تو مشرکین اس دلیل کے مقابلے میں لادلیل پیش کرتے ہیں۔ اس سند کے مقابلے میں لا سند پیش کرتے اور کہتے ہیں ہم نے تو اپنے آبا و اجداد کی سیرت کی اتباع کرنی ہے۔ آبا و اجداد کے پاس کوئی دلیل اور سند تو نہیں ہے۔ البتہ شیطان کی دعوت ان تک پہنچی ہے جو انہیں جہنم کی طرف لے جاتی ہے۔

اہم نکات

۱۔ باطل عقیدہ نسلوں میں بھی اثر چھوڑتا ہے: مَا وَجَدۡنَا عَلَیۡہِ اٰبَآءَنَا ۔۔۔۔


آیت 21