آیت 57
 

فَیَوۡمَئِذٍ لَّا یَنۡفَعُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مَعۡذِرَتُہُمۡ وَ لَا ہُمۡ یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ﴿۵۷﴾

۵۷۔ پس اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا۔

تفسیر آیات

قیامت کا دن حساب اور سزا کا دن ہے۔ توبہ و عمل کا دن گزر گیا۔ قیامت کے دن اللہ کو راضی کرنے کے لیے نہیں کہا جائے گا چونکہ جوابدہی کے موقع پر حساب دینا ہوتا ہے، راضی کرنے کا وقت گزر چکا ہوتا ہے۔

وَ لَا یُؤۡذَنُ لَہُمۡ فَیَعۡتَذِرُوۡنَ﴿﴾ (۷۷ مرسلات: ۳۶)

اور انہیں اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عذر پیش کریں۔

اگرچہ انہیں معذرت کرنے تک کی اجازت نہیں دی جائے گی چونکہ معذرت کا کوئی نتیجہ نہیں ہے کہ اجازت دی جائے۔


آیت 57