آیت 122
 

اِذۡ ہَمَّتۡ طَّآئِفَتٰنِ مِنۡکُمۡ اَنۡ تَفۡشَلَا ۙ وَ اللّٰہُ وَلِیُّہُمَا ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ﴿۱۲۲﴾

۱۲۲۔(یہ اس وقت کی بات ہے) جب تم میں سے دو گروہ بزدلی دکھانے پر آمادہ ہو گئے تھے حالانکہ اللہ ان کا مددگار تھا اور مومنین کو چاہیے کہ اللہ پر توکل کریں۔

تشریح کلمات

طَّآئِفَتٰہ:

( ط و ف ) گروہ۔

تَفۡشَلَا:

( ف ش ل ) کمزوری کے ساتھ بزدلی۔

تفسیرآیات

عبد اللہ بن ابی کی واپسی کے بعد بنو سلمہ اور بنی حارثہ میں بھی بد دلی سرایت کر گئی تھی اور وہ بھی واپس جانے کا سوچ رہے تھے۔ یہ آیت اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

۱۔ اِذۡ ہَمَّتۡ طَّآئِفَتٰنِ: ان دونوں گروہوں کی طرف سے بزدلی دکھانے پر آمادگی کی مذمت ہو رہی ہے کہ انہوں نے بزدلی دکھاتے ہوئے اللہ پر اپنے ایمان اور بھروسے کو کمزور ثابت کیا۔ اللّٰہُ وَلِیُّہُمَا حالانکہ اللہ ان دونوں کی مددگار ہے۔

۲۔ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ: ان کی یہ بزدلی اللہ کی نصرت پر تکیہ اور اللہ پر توکل کے منافی تھی۔


آیت 122