آیت 82
 

فَمَنۡ تَوَلّٰی بَعۡدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ﴿۸۲﴾

۸۲۔پس اس کے بعد جو (اپنے عہد سے) پھر جائیں وہی لوگ فاسق ہیں۔

تفسیر آیات

سارے انبیاء معصوم ہیں۔ لہٰذا انہوں نے اپنے عہد پریقینا عمل کیاہے اور اپنی امت کو آنے والے رسول کے بارے میں بتایا ہے، لیکن اس کے باوجود اہل کتاب اس عہد کو توڑ رہے ہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا انکار کر رہے ہیں۔ یوں وہ اپنے انبیاء کے عہد کی خلاف ورزی کر کے فاسق ہو چکے ہیں۔

اہم نکات

۱۔ اہل کتاب کا حضرت ختمی مرتبت (ص) کی رسالت سے انکار کرنا سابقہ انبیاء سے بدعہدی کے مترادف ہے۔


آیت 82