آیت 80
 

وَ لَا یَاۡمُرَکُمۡ اَنۡ تَتَّخِذُوا الۡمَلٰٓئِکَۃَ وَ النَّبِیّٖنَ اَرۡبَابًا ؕ اَیَاۡمُرُکُمۡ بِالۡکُفۡرِ بَعۡدَ اِذۡ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ﴿٪۸۰﴾

۸۰۔ اور وہ تمہیں فرشتوں اور پیغمبروں کو رب بنانے کا حکم نہیں دے گا، کیا (ایک نبی) تمہیں مسلمان ہو جانے کے بعد کفر اختیار کرنے کا حکم دے سکتا ہے؟

تفسیر آیات

حکمت و نبوت ملنے کے بعد کسی نبی کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنے علم و یقین کے خلاف فرشتوں یا انبیاء (ع) کو رب بنانے کا حکم دے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ کسی کو مسلمان بنانے کے بعد کفر کا حکم دے اور اپنے ہی مقصد کے خلاف قدم اٹھائے۔

اَیَاۡمُرُکُمۡ بِالۡکُفۡرِ: کیا ایمان کی طرف دعوت دینے کے لیے مبعوث ہونے والا نبی، کفر کی دعوت دے گا؟

واضح رہے دور جاہلیت کے مشرکین فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں اور تدبیر کائنات میں شریک سمجھتے تھے اور یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ وہ دین ابراہیمی پر قائم ہیں۔ آیت میں ان تمام مشرکانہ نظریات کی تردید ہے، جو وہ کسی نہ کسی پیغمبر کی طرف منسوب کرتے تھے۔


آیت 80