آیت 70
 

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ لِمَ تَکۡفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ اَنۡتُمۡ تَشۡہَدُوۡنَ﴿۷۰﴾

۷۰۔ اے اہل کتاب! تم اللہ کی آیات کا کیوں انکار کرتے ہو حالانکہ تم خود ان کا مشاہدہ کر رہے ہو؟

تفسیر آیات

اہل کتاب، توریت و انجیل میں نبی آخر الزمان (ص) کی علامات اور نشانیوں کا واضح طور پر مشاہدہ کرتے تھے نیز جو ضابطہ حیات آپ (ص) نے عطا فرمایا، وہ آپ (ص) کی رسالت کی واضح نشانی ہے۔ اس کے مشاہدے سے بھی انہیں یقین آتا تھا کہ آپ (ص) اللہ کے رسول ہیں، لیکن وہ اس کے باوجود منکر تھے۔

واضح رہے اہل کتاب اللہ کے منکر نہیں ہیں۔ وہ اللہ کی آیات کے منکر ہو گئے جو رسول آخر الزمان پر نازل ہوئی ہیں۔ اس اعتبار سے اہل کتاب کو بھی کافر کہتے ہیں۔

اہم نکات

۱۔ یقین اور عمل میں تضاد نہ صرف ممکن ہے بلکہ یہ علمائے یہود و نصاریٰ کی ایک خصوصیت بھی ہے۔


آیت 70