آیت 67
 

مَا کَانَ اِبۡرٰہِیۡمُ یَہُوۡدِیًّا وَّ لَا نَصۡرَانِیًّا وَّ لٰکِنۡ کَانَ حَنِیۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ﴿۶۷﴾

۶۷۔ ابراہیم نہ یہودی تھے نہ عیسائی بلکہ وہ یکسوئی کے ساتھ مسلم تھے اور وہ مشرکین میں سے ہرگز نہ تھے۔

تشریح کلمات

حنیف:

( ح ن ف ) باطل کو چھوڑ کر صرف حق کی طرف یکسوئی اختیار کرنے والا۔ راہ راست پر آنے والا۔

تفسیر آیات

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مسلم ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ قرآنی شریعت کے پابند تھے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک ایک ہی دین اسلام ہے، جس کی بنیاد اللہ کی وحدانیت، معاد اور متابعت وحی پر استوار ہے۔ اس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام سمیت تمام انبیاء اسی دین اسلام یعنی توحید پرستی کے داعی اور علمبردار تھے۔


آیت 67