آیت 16
 

اَلَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿ۚ۱۶﴾

۱۶۔یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں: ہمارے رب! بلاشبہ ہم ایمان لائے، پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آتش جہنم سے بچا۔

تفسیر آیات

اس آیہ میں اہل تقویٰ کا ذکر ہے جویہ جانتے ہیں کہ ایمان لانے کے نتیجے میں اللہ گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ چنانچہ دوسری جگہ فرمایا:

وَ اٰمِنُوۡا بِہٖ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ۔۔۔۔ (۴۶ احقاف: ۳۱)

اور اس پرایمان لے آؤ کہ اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا۔


آیت 16