آیت 62
 

اَللّٰہُ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ وَ یَقۡدِرُ لَہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ﴿۶۲﴾

۶۲۔ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ اور تنگ کر دیتا ہے، اللہ یقینا ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔

تفسیر آیات

سابقہ آیت کے مضمون کا نتیجہ ہے کہ جب تخلیق و تسخیر اللہ کے ہاتھ میں تو اس تخلیق و تسخیر کے نتیجے میں پیدا ہونے والا رزق اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جس طرح اور جسے چاہتا ہے خلق کرتا ہے۔ اسی طرح جسے چاہتا ہے روزی دیتا ہے۔

اللہ اپنی مشیت کے مطابق کسی بندے کے لیے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور کسی کے لیے تنگ کرتا ہے۔ اللہ کی مشیت اندھی بانٹ نہیں ہے۔ وہ اپنی علم و قدرت اور حکمت و مصلحت کے مطابق ارزاق تقسیم فرماتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ حصول رزق کے تمام وسائل جو انسان بروئے کار لاتا ہے وہ سب اللہ کے تخلیق کردہ ہیں۔


آیت 62