آیت 39
 

وَ قَارُوۡنَ وَ فِرۡعَوۡنَ وَ ہَامٰنَ ۟ وَ لَقَدۡ جَآءَہُمۡ مُّوۡسٰی بِالۡبَیِّنٰتِ فَاسۡتَکۡبَرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا کَانُوۡا سٰبِقِیۡنَ ﴿ۚۖ۳۹﴾

۳۹۔ اور قارون و فرعون اور ہامان کو (بھی ہم نے ہلاک کیا) اور بتحقیق موسیٰ واضح دلائل لے کر ان کے پاس آئے تھے پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن وہ (ہماری گرفت سے) نکل نہ سکے ۔

تفسیر آیات

۱۔اور ہم نے قارون جیسے بڑے سرمایہ دار متکبر کو ہلاک کیا اور فرعون جیسے طاغوت اور جابر کو غرق آب کیا اور ہامان جیسے طاغوت کے ستون کو گرا دیا۔

۲۔ حالانکہ ان کے پاس حضرت موسیٰ علیہ السلام واضح معجزات لے کر آئے تھے۔ ان پر حجت پوری کر چکے تھے اور حق واضح کرنے کے لازم تمام وسائل استعمال میں لائے تھے لیکن ان لوگوں نے تکبر کیا اور ان معجزات کو جادو کہہ کر حقارت سے ٹھکرا دیا۔

۳۔ وَ مَا کَانُوۡا سٰبِقِیۡنَ: آخر میں وہ ہماری گرفت سے نہیں بچ سکے اور ہلاکت کی گہرائی میں گر گئے۔


آیت 39