آیت 36
 

وَ اِلٰی مَدۡیَنَ اَخَاہُمۡ شُعَیۡبًا ۙ فَقَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ ارۡجُوا الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ﴿۳۶﴾

۳۶۔ اور (ہم نے) مدین کی طرف ان کی برادری کے شعیب (کو بھیجا) تو انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی بندگی کرو اور روز آخرت کی امید رکھو اور زمین میں فساد برپا نہ کرو ۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اِلٰی مَدۡیَنَ اَخَاہُمۡ شُعَیۡبًا: حضرت شعیب علیہ السلام کو مدین والوں کی طرف مبعوث کیا: ان کی دعوت تین اہم ستونوں پر قائم تھی:

الف۔ اعۡبُدُوا اللّٰہَ: صرف اللہ کی عبادت اور ہر قسم کے شرک کی نفی۔

ب۔ وَ ارۡجُوا الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ: ان عبادتوں سے آخرت کی نجات کی امید رکھ۔ یعنی آخرت کا عقیدہ راسخ کرو۔

ج۔ وَ لَا تَعۡثَوۡا: زمین میں فساد نہ پھیلاؤ۔ ان کے فساد کے دائرہ، ناپ تول یعنی تجارتی میدان میں خیانت اور بد دیانتی پر مشتمل تھا۔


آیت 36