آیت 33
 

وَ لَمَّاۤ اَنۡ جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوۡطًا سِیۡٓءَ بِہِمۡ وَ ضَاقَ بِہِمۡ ذَرۡعًا وَّ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ وَ لَا تَحۡزَنۡ ۟ اِنَّا مُنَجُّوۡکَ وَ اَہۡلَکَ اِلَّا امۡرَاَتَکَ کَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ﴿۳۳﴾

۳۳۔ اور جب ہمارے فرستادے لوط کے پاس آئے تو لوط ان کی وجہ سے پریشان اور دل تنگ ہوئے تو فرشتوں نے کہا: خوف نہ کریں نہ ہی محزون ہوں، ہم آپ اور آپ کے گھر والوں کو بچانے والے ہیں سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہنے والوں میں ہو گی۔

تفسیر آیات

۱۔ فرشتوں کو خوبرو جوانوں کی شکل میں دیکھ کر حضرت لوط علیہ السلام پریشان ہوئے کہ یہ بدکردار قوم ان کی طرف بری نیت سے آئے گی اور وہ ان مہمانوں کو تحفظ بھی نہیں دے سکتے۔ اس پریشانی کو دیکھ کر فرشتوں نے کہا: لَا تَخَفۡ وَ لَا تَحۡزَنۡ کسی قسم کا خوف اور ملال نہ کریں ہم آپ کو ان کے شر سے بچائیں گے۔ تفصیل سورہ ہود آیت ۷۷ و حجر میں گزر چکی ہے۔


آیت 33