آیت 31
 

وَ لَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ بِالۡبُشۡرٰی ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا مُہۡلِکُوۡۤا اَہۡلِ ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃِ ۚ اِنَّ اَہۡلَہَا کَانُوۡا ظٰلِمِیۡنَ ﴿ۚۖ۳۱﴾

۳۱۔ اور جب ہمارے فرستادہ (فرشتے) ابراہیم کے پاس بشارت لے کر پہنچے تو کہنے لگے: ہم اس بستی کے باسیوں کو ہلاک کرنے والے ہیں، یہاں کے باشندے یقینا بڑے ظالم ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ: حضرت ابراہیم کو حضرت اسحاق و یعقوب علیہم السلام کی بشارت دینے کے لیے یہ فرشتے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے جس کی تفصیل سورہ ہود آیت ۷۱ میں گزر گئی ہے۔ اس بشارت کے بعد بتایا ہمیں قوم لوط کی تباہی کے لیے بھیجا گیا ہے۔

۲۔ اَہۡلِ ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃِ: اس بستی کے باشندوں کی ہلاکت کے لیے ہم آئے ہیں۔ چونکہ قوم لوط کی بستی شہر سدوم، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بستی ارض مقدس کے نزدیک تھی اس لیے ہٰذِہِ اشارہ قریب کا لفظ استعمال ہوا ۔


آیت 31