آیت 28
 

وَ لُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖۤ اِنَّکُمۡ لَتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَۃَ ۫ مَا سَبَقَکُمۡ بِہَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ﴿۲۸﴾

۲۸۔ اور لوط کو بھی (رسول بنایا) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: بلاشبہ تم اس بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو جس کا تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے بھی ارتکاب نہیں کیا۔

۱۔ وَ لُوۡطًا: اور ہم نے لوط کو نبی بنا کر بھیجا۔

۲۔ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖۤ: قوم لوط سے پہلے اس دنیا میں اس حرکت بد سے کوئی آشنا نہ تھا یا دنیا میں یہ بدفعلی اس قدر نہیں پھیلی جیسے اس قوم میں پھیلی۔


آیت 28