آیت 16
 

قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ ظَلَمۡتُ نَفۡسِیۡ فَاغۡفِرۡ لِیۡ فَغَفَرَ لَہٗ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ﴿۱۶﴾

۱۶۔ کہا: میرے رب! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا پس مجھے معاف فرما، چنانچہ اللہ نے انہیں معاف کر دیا۔ یقینا وہ بڑا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر آیات

اس اعتبار سے ظلم بہ نفس ہوا کہ اس قتل سے یا اس شہر میں بے وقت داخل ہو کر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے آپ کو جانی خطرے میں ڈال دیا اور مغفرت سے مراد یہ ہے کہ اس خطرے سے نجات دلا دے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس لغزش کے اثرات حضرت موسیٰ علیہ السلام پر مترتب ہونے نہیں دیے۔ انہیں نجات دی۔


آیت 16