آیت 86
 

اَلَمۡ یَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا الَّیۡلَ لِیَسۡکُنُوۡا فِیۡہِ وَ النَّہَارَ مُبۡصِرًا ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ﴿۸۶﴾

۸۶۔ کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے رات اس لیے بنائی کہ وہ اس میں سکون حاصل کریں اور دن کو روشن بنایا؟ ایمان لانے والوں کے لیے اس میں یقینا نشانیاں ہیں۔

تفسیر آیات

ان تکذیبی عناصر سے ہے کہ اگر کائنات میں موجودنظام و حکمت میں یہ غور کرتے تو دابۃ الارض جیسے معجزے کا ذریعہ استعمال کرنے کی نوبت نہ آتی۔

روز و شب کی آمد و رفت میں روئے زمین پر حیات و زندگی کی بقا و ارتقا کا جو کردار ہے وہ کسی عاقل سے پوشیدہ نہیں ہے، صرف ان میں فکر اور تدبر کر کے اس سے نتیجہ اخذ کرنے میں فرق ہے۔ اہل ایمان اس حکمت آمیز نظام سے نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ اسے روز کا معمول گردانتے ہوئے اس کی طرف متوجہ ہی نہیں ہوتے۔


آیت 86