آیت 69
 

قُلۡ سِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَانۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُجۡرِمِیۡنَ﴿۶۹﴾

۶۹۔ کہدیجئے: زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ مجرموں کا کیا انجام ہوا ہے۔

تفسیر آیات

سیر فی الارض سے تمہیں یہ نظر آئے گا کہ ان قوموں کا انجام کیسا رہا جنہوں نے قیامت کا انکار کیا تھا۔ ان کا انجام دیکھ کر ان سے سبق لو اور انکار آخرت کے جرم کے مرتکب نہ بنو۔

ممکن ہے مطلب یہ ہو کہ سیر فی الارض سے گزشتہ قوموں پر نازل ہونے والے عذاب کے آثار دیکھ کر یہ معلوم ہو جائے گا کہ انسانی عمل و کردار بے حساب نہیں ہے جیسا کہ مشرکین نے خیال کر رکھا ہے بلکہ مجرم کو اس کے جرم کی سزا مل جاتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو خلقت عبث ہو جاتی۔

اہم نکات

۱۔ قوموں کی تباہی میں درس اور دلیل ہے روز آخرت پر۔


آیت 69