آیت 54
 

وَ لُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَۃَ وَ اَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ﴿۵۴﴾

۵۴۔ اور لوط (کا وہ وقت یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم بدکاری کا ارتکاب کرتے ہو؟ حالانکہ تم دیکھ رہے ہوتے ہو۔

تفسیر آیات

قوم لوط اعلانیہ ہم جنس بازی کا ارتکاب کرتی تھی۔ اس کے لیے وہ محفلیں جماتی اور سب کے سامنے اس شرم ناک فعل کو انجام دیتی تھی۔ اس لیے حضرت لوط علیہ السلام نے ان دونوں ناشائستہ حرکتوں کی طرف اشارہ فرمایا: ایک یہ کہ تم بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو اور دوسرا وَ اَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ اس عمل بد کو سب کی نگاہوں کے سامنے انجام دیتے ہو۔


آیت 54