آیت 49
 

قَالُوۡا تَقَاسَمُوۡا بِاللّٰہِ لَنُبَیِّتَنَّہٗ وَ اَہۡلَہٗ ثُمَّ لَنَقُوۡلَنَّ لِوَلِیِّہٖ مَا شَہِدۡنَا مَہۡلِکَ اَہۡلِہٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ﴿۴۹﴾

۴۹۔ انہوں نے کہا: آپس میں اللہ کی قسم کھاؤ کہ ہم رات کے وقت صالح اور ان کے گھر والوں پر ضرور شب خون ماریں گے پھر ان کے وارث سے یہی کہیں گے کہ ہم ان کے گھر والوں کی ہلاکت کے موقع پر موجود ہی نہ تھے اور ہم سچے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ قَالُوۡا تَقَاسَمُوۡا: وہ آپس میں کہنے لگے کہ قسم کھاؤ۔ آیت کے اس حصے میں تقدیم و تاخیر ہو سکتی ہے کہ تَقَاسَمُوۡا وقالوا قسم کھا کر کہنے لگے کہ ہم شب خون ماریں گے اور صالح اور ان کے اہل خانہ کو قتل کریں گے۔ پھر ہم کہیں گے رات کی تاریکی میں کیا معلوم کس نے قتل کیا۔ ہم نے تو تاریکی میں دیکھا بھی نہیں۔

۲۔ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ: وہ اس مکر و حیلہ کے ذریعے اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے پر مطمئن تھے۔


آیت 49