آیت 43
 

وَ صَدَّہَا مَا کَانَتۡ تَّعۡبُدُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ اِنَّہَا کَانَتۡ مِنۡ قَوۡمٍ کٰفِرِیۡنَ﴿۴۳﴾

۴۳۔ اور سلیمان نے اسے غیر اللہ کی پرستش سے روک دیا کیونکہ پہلے وہ کافروں میں سے تھی۔

تفسیر آیات

اس آیت کی ایک تشریح یہ ہے کہ سلیمان علیہ السلام نے ملکہ کو غیر اللہ کی عبادت سے روکا۔ اس صورت میں صد کا فاعل ضمیر سلیمان علیہ السلام کی طرف راجع ہے۔ یہی ترجمہ ہم نے اختیار کیا ہے۔

دوسری تشریح یہ ہے کہ سورج کی پرستش نے اسے ایمان باللہ سے روکا۔ سیاق کلام کے مطابق اس تشریح کے لیے تکلف کرنا پڑتا ہے۔


آیت 43