آیت 35
 

وَ اِنِّیۡ مُرۡسِلَۃٌ اِلَیۡہِمۡ بِہَدِیَّۃٍ فَنٰظِرَۃٌۢ بِمَ یَرۡجِعُ الۡمُرۡسَلُوۡنَ﴿۳۵﴾

۳۵۔ اور میں ان کی طرف ایک ہدیہ بھیج دیتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ ایلچی کیا (جواب) لے کر واپس آتے ہیں۔

تفسیر آیات

ملکہ نے ایک ایسی تدبیر اور آزمائش سوچی جس سے اس بادشاہ کے مزاج، نفسیات اور ترجیحات کا اندازہ ہو جائے، اس کے کے مطابق اگلا قدم اٹھایا جائے۔

وہ یہ کہ اس بادشاہ کو ایک ہدیہ پیش کر کے دیکھتے ہیں اس کا رد عمل کیا ہوتا ہے۔ اگر وہ اس ہدیہ کو دیکھ کر نرم پڑ جاتا ہے تو اس لالچی بادشاہ کو اسی راہ سے رام کیا جا سکتا ہے اور اگر وہ اسے ٹھکرا دیتا ہے تو اس اصول پرست بادشاہ کی اصول پرستی اور اس کے پیچھے کارفرما عقائد کا مطالعہ کرنا ہو گا۔


آیت 35