آیت 31
 

اَلَّا تَعۡلُوۡا عَلَیَّ وَ اۡتُوۡنِیۡ مُسۡلِمِیۡنَ﴿٪۳۱﴾

۳۱۔ تم میرے مقابلے میں بڑائی مت کرو اور فرمانبردار ہو کر میرے پاس چلے آؤ۔

تفسیر آیات

یہ اس خط کا پورا مضمون ہے کہ تم میرے مقابلے میں بڑائی مت کرو اور فرمان بردار ہو کر میرے پاس چلے آؤ۔ انبیاء علیہم السلام کی دعوت کا مضمون یہی ہوتا ہے کہ اپنی بالادستی چھوڑ کر امن و سلامتی میں داخل ہو جاؤ۔ چنانچہ مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خطوط میں یہی تحریر فرماتے تھے: اسلم تسلم۔ اسلام میں داخل ہو جاؤ، سلامتی پاؤ گے۔


آیت 31