آیت 15
 

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیۡمٰنَ عِلۡمًا ۚ وَ قَالَا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ فَضَّلَنَا عَلٰی کَثِیۡرٍ مِّنۡ عِبَادِہِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿۱۵﴾

۱۵۔ اور بتحقیق ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم دیا اور ان دونوں نے کہا: ثنائے کامل ہے اس اللہ کے لیے جس نے ہمیں اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت عنایت فرمائی۔

تفسیر آیات

۱۔ حضرت داؤد و سلیمان علیہما السلام کو اللہ تعالی نے علم کا ایک خاص مقام عنایت فرمایا۔ مفسرین اس علم کے تعین کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ آیت میں مطلق رکھا ہے جس کا اطلاق ہر قسم کے علم پر ہوتا ہے۔ اگر علم پر الف لام ہوتا تو سوال پیدا ہوتا کہ کس علم کی طرف اشارہ ہے۔

۲۔ فَضَّلَنَا: یہ تفضیل ان دو ہستیوں کو بہت سی باتوں میں ملی ہے۔ چنانچہ داؤد علیہ السلام کو پہاڑوں اور پرندوں کی تسخیر اور بادہشاہت کا مقام بھی دیا۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے لیے جنات، وحشیوں، پرندوں اور ہوا کو مسخر کیا اور پرندوں کی بولی کی بھی تعلیم دی۔


آیت 15