آیت 13
 

فَلَمَّا جَآءَتۡہُمۡ اٰیٰتُنَا مُبۡصِرَۃً قَالُوۡا ہٰذَا سِحۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۚ۱۳﴾

۱۳۔ جب ہماری نشانیاں نمایاں ہو کر ان کے پاس آئیں تو انہوں نے کہا: یہ تو صریح جادو ہے۔

تفسیر آیات

حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزات نمایاں سے نمایاں تر ہونے کے باجود وہ ایمان نہیں لائے۔

تمام انبیاء علیہم السلام کی تاریخ میں یہ بات اپنی جگہ واضح ہے کہ جن لوگوں نے ایمان لانا ہوتا ہے وہ انبیاء کے ساتھ آنے والے ابتدائی معجزے پر ایمان لے آتے ہیں چونکہ تمام انبیاء علیہم السلام شروع ہی میں اپنی حقانیت کے لیے معجزہ پیش کرتے ہیں۔ اس کے بعد جن لوگوں نے انکار کیا ان کے سامنے جتنے بھی معجزے رکھے گئے، ایمان نہیں لائے۔ فرعون اور فرعونیوں کی مثال سامنے ہے۔

اہم نکات

۱۔ لوگ معجزے کے مطالبہ ایمان کے لیے نہیں ، بہانہ جوئی کے لیے کرتے ہیں۔


آیت 13