آیات 200 - 201
 

کَذٰلِکَ سَلَکۡنٰہُ فِیۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِیۡنَ﴿۲۰۰﴾ؕ

۲۰۰۔ اس طرح (کے دلائل دے کر) ہم نے اس قرآن کو ان مجرموں کے دلوں میں سے گزارا ہے۔

لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ حَتّٰی یَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِیۡمَ﴿۲۰۱﴾ۙ

۲۰۱۔ پھر بھی وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک دردناک عذاب دیکھ نہ لیں۔

تفسیر آیات

۱۔ مجرمین جب کلام الٰہی سن لیتے ہیں تو اہل ایمان کی طرح ان آیات کو دل کی گہرائیوں میں نہیں اتارتے بلکہ وہ اپنے دلوں سے غور و خوض کیے بغیر گزار لیتے ہیں۔ کلام الٰہی کے سامنے وہ ایک لمحے کے لیے بھی نہیں ٹھہرتے، دلوں کو چھوئے بغیر گزار لیتے ہیں۔ انہیں ایسی حالت سے دوچار اللہ نے کیا ہے۔ یعنی جب یہ لوگ ایمان کے اہل ثابت نہ ہوئے تو اللہ نے ان سے ایمان کی توفیق سلب کر لی۔ چنانچہ وہ عذاب سر پر آنے تک ایمان نہیں لائیں گے۔


آیات 200 - 201